جو لوگ اپنے صوبے میں کارکردگی نہ دکھا سکے وہ ملک میں کیا دکھائیں گے، وزیراعظم
بدھ 4 جون 2014 17:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4جون 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جو لوگ اپنے صوبے میں کارکردگی نہ دکھا سکے وہ ملک میں کیا دکھائیں گے اورجن لوگوں کو عوام نے ووٹ نہیں دیا وہ 2018 تک صبراور انتظارکریں۔ اسلام آباد میں یوتھ لون اسکیم کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ نئے مالی سال کے لئے پیش کیا گیا کہ گزشتہ برس جب ہم نے حکومت سنبھالی تو پہلے ہی روز ہمیں بجٹ کا سامنا کرنا پڑا، ہم نے اپنی سوجھ بوجھ کے مطابق جس قدر بہتر ہوسکا عوام دوست بجٹ کی تیاری کی، اچھا بجٹ بنانے پر وہ اسحاق ڈار کو مبارکباد پیش کریں گے، نئے بجٹ سے مہنگائی میں اضافہ نہیں ہوگا بلکہ اس سے سرمایہ کاری بڑھے گی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت محصولات کی شرح میں صرف 3 فیصد اضافہ کیا لیکن موجودہ حکومت نے ایک سال میں 16 فیصد اضافہ کیا۔(جاری ہے)
لائیو اسٹاک انشورنس اسکیم سے اس شعبے کے افراد کو بہت فائدہ ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوان جومعاشی طورپرکمزورہیں انہیں اپنے حالات بہتر کرنے کا پورا حق ہے، نوجوان ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس وسائل نہیں، بڑے افسوس کی بات ہے کہ بینکوں تک غریبوں کی رسائی بھی نہیں نوجوانوں کو وسائل مہیا کرنے کے لیے ہم نے یوتھ لون اسکیم شروع کی۔
نوجوان قرضہ اسکیم میں کوئی گھپلا اور کوئی سفارش نہیں ہے، ہمارے نوجوانوں کو یقین آگیا ہے کہ موجودہ حکومت ان کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں، 6 ہزار افراد کو قرض کی فراہمی سے 50 ہزار افراد کو روزگار ملے گا، ان قرضوں نے وہ خود سوچیں گے کہ انھوں نے ملک کو کیا دیا۔ انہیں یقین ہے کہ نوجوان اپنی محنت اور لگن سے اپنی منزل ضرور حاصل کریں گے۔ اس کے علاوہ پڑھائی کےدوران بھی نوجوانوں کے لئے ملازمتون کے مواقع فراہم کریں گے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو مشکل سے نکالنا چاہتی ہے۔ نوجوانوں کی باتیں کرنے والے بھی ان کے لئے کوئی اقدام کریں کیونکہ یہ عمل کا وقت ہےدھرنوں کا نہیں، عوام بھی باتوں پر دھیان نہ دیں اوراپنی آنکھوں سےدیکھیں کہ کون کیا کررہا ہے۔ وہ خود دیکھیں کہ ملک کی ترقی کے لئے کتنے منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.