ضمانت کے لئے کسی سے بھیک نہیں مانگی، الطاف حسین
ہفتہ 7 جون 2014 11:35
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7جون 2014ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ حق اور سچ کی بات کہنے والوں کو کبھی نقصان نہیں ہوتا، آخری سانس تک حق کے لئے لڑتا رہوں گا۔ منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پر رہائی کے بعد لندن سے جاری اپنے پہلے بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ باطل کے سامنے ہر جگہ حسینیت کھڑی ہو گی، ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی اور کرتا رہوں گا، صبر سے کام لیا، رہائی کے لئے بھیک نہیں مانگی، آخری سانس تک حق کے لئے لڑتا رہوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے معاملے میں بہت مثبت کردار ادا کیا، ان کا شکر گزار ہوں اور انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔دوسری جانب اسکاٹ لینڈ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات جاری ہیں، الطاف حسین کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے، انھیں مقررہ تاریخ اور وقت پر پولیس اسٹیشن آنا ہوگا۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے منی لانڈرنگ کیس میں 3جون کو الطاف حسین کو ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا تھا تاہم خرابی صحت کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 روز زیر علاج رہنے کے بعد 6 جون کو الطاف حسین کا تفصیلی طبی معائنہ کرکے انہیں ویلنگٹن اسپتال سے پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا اور پھر صدرک پولیس اسٹیشن میں 9 گھنٹے کے طویل انٹرویو کے بعد انھیں جولائی تک ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
الطاف حسین کی رہائی کی خبر ملتے ہی ایم کیوایم کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد رات گئے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پہنچ گئی جہاں کارکنان نے بھنگڑے ڈالے اور رقص بھی کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.