کراچی ائر پورٹ حملہ، کولڈ سٹوریج سے ملنے والی لاشیں ورثاء کے حوالے
منگل 10 جون 2014 11:45
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جون 2014ء) کراچی ائر پورٹ کے کولڈ سٹوریج سے ملنے والی تمام لاشوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ لواحقین کی طرف سے شناخت کے بعد لاشیں ان کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ کراچی ائر پورٹ کے کولڈ سٹوریج سے ملنے والی لاشوں کے ڈی این اے کے نمونے بھی حاصل کر لئے گئے ہیں۔
(جاری ہے)
کولڈ سٹوریج میں آتشزدگی کے باعث پھنس کر جاں بحق ہونے والوں میں سلطان، سیف الرحمان، فرحان الحق، نبیل احمد، فیضان احمد، عنایت اللہ اور فرید اللہ شامل ہیں جن کی لاشیں شناخت کے بعد ان کے ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
کراچی ائر پورٹ پر حملے کے دوران یہ افراد کولڈ سٹوریج میں چھپ گئے تھے جن کی تلاش کا کام تاخیر سے شروع ہونے پر لواحقین نے احتجاج کیا جس کے بعد امدادی سرگرمیوں میں تیزی لائی گئی۔ رات گئے لواحقین کولڈ سٹوریج کے دروازے توڑ کر اندر داخل ہو گئے جہاں رینجرز اہلکاروں نے پہنچ کر لوگوں کو منتشر کیا۔ کولڈ سٹوریج میں حدت کے باعث ریسکیو عملے کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ لواحقین کے احتجاج پر امدادی کارکنوں نے 3 دیواریں توڑ کر لاشیں نکالیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.