کراچی ایئرپورٹ کے کولڈ اسٹوریج میں ہلاکتیں مجرمانہ غفلت کے باعث ہوئیں، عمران خان
منگل 10 جون 2014 12:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جون 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر حملے کے بعد کولڈ اسٹوریج کا واقعہ مجرمانہ غفلت کے باعث پیش آیا۔
(جاری ہے)
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی ایئر پورٹ پر حملے کے بعد سرد خانے میں نجی کارگو سروس کے ملازمین کی اموات حکام کی مجرمانہ غفلت کے باعث ہوئیں، بروقت کارروائی کر کے معصوم جانوں کو بچایا جا سکتا تھا۔
عمران خان نے کہا کہ حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیئے۔واضح رہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شپ جدید اسلحہ سے لیس دہشت گردوں کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ پر حملہ کیا گیا تو ایک نجی کارگو سروس کے 7 ملازمین جان بچانے کے لئے کولڈ اسٹوریج روم میں گھس گئے لیکن سرد خانے میں آگ لگنے اور وینٹی لیشن کا نظام نہ ہونے کے باعث تمام افراد اندر ہی پھنس گئے جن کی لاشیں آج صبح باہر نکالی گئیں۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.