سمندری طوفان کے باعث سندھ ، مکران کے ساحلی علاقوں میں پانی چڑھ گیا، 30 سے زائد دیہات زیر آب آگئے،سینکڑوں مچھیروں کا اہل خانہ سے رابطہ کٹ گیا، بحیرہ عرب میں طوفان نانوک کے کل عمان سے ٹکرانے کا امکان
ہفتہ 14 جون 2014 22:25
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2014ء) سمندری طوفان کے باعث سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں پانی چڑھ گیا، 30 سے زائد دیہات زیر آب آگئے ، سینکڑوں مچھیروں کا اہل خانہ سے رابطہ کٹ گیا،۔ بحیرہ عرب میں طوفان نانوک کے کل( اتوار) کو عمان سے ٹکرانے کا امکان ہے، طوفان کے اثرات سندھ اور بلوچستان کے ساحلوں پر بھی دیکھے جارہے ہیں جہاں کئی دیہات زیر آب آگئے ہیں۔
ٹھٹھہ میں کیٹی بندر شہر کا حفاظتی بند سمندری پانی سے کٹ رہا ہے، ٹھٹہ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش اور طوفانی ہوائیں چلنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ کیٹی بندر، کھارو چھان اور گھوڑا باری سمیت 30 سے زائد دیہات زیرآب آگئے ہیں، کیٹی بندر شہر کے حفاظتی بند کا بڑا حصہ سمندری بہاؤکی وجہ سے تیزی سے کٹ رہا ہے۔(جاری ہے)
شہریوں میں خوف و ہراس ہے۔
علاقہ مکین محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے تاحال کسی قسم کا الرٹ جاری نہیں کیا۔ متعدد ماہی گیروں کے رشتے داروں کا کہنا ہے کہ ان کے پیارے گہرے سمندر میں مچھلی کے شکار پر گئے ہیں جن سے رابطہ نہیں ہو پارہا۔بدین میں بھی سمندری لہریں معمول سے زیادہ بلند ہیں۔ علاقے میں چلنے والی تیزہوائیں سمندری لہروں میں اضافیکاسبب بن رہی ہیں۔ سمندر کا پانی معمول سے ہٹ کر3سے4 سو فٹ خشکی تک پھیل چکا ہے۔ ساحلی علاقے زیروپوائنٹ کے متعدد گھروں میں پانی داخل ہونے سے مکین پریشانی کا شکار ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری ہونے کے بعد ماہی گیروں نے کشتیاں خشکی پر کھڑی کردی ہیں۔ ڈام ،سونمیانی ،گڈانی شہر اور گڈانی شپ یارڈ سمیت بلوچستان کے بیشتر ساحلی علاقوں میں بھی سمندری پانی داخل ہونے سے مقامی افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ساتھ 6ارب ڈالر کے 24ویں بیل آﺅٹ پیکج کے لیے مذکرات شروع
-
یوکرین کو امریکی حمایت کے اعادے کے لیے بلنکن کییف میں
-
بچوں کو 'زہریلے الفاظ‘ سے بچائیے
-
اڈیالہ جیل کی فول پروف سیکیورٹی کیلئے موک ایکسرسائزاور سرچ آپریشنز
-
وزارت خزانہ کا یوریا کھاد پر سبسڈی دینے سے انکار‘ ملک میں خوراک اور دیگر اجناس کی پیدوار کم ہونے کا خدشہ
-
حکمران فیملی انٹرپرائیزز ہیں، فارم 47 کی بنیاد پر ہم پر مسلط ہوئے ،حافظ نعیم الرحمان
-
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت‘درخواست گزارعمران خان کی عدم موجودگی پر چیف جسٹس کا تعجب کا اظہار
-
چابہار بندرگاہ پر بھارت ایران میں معاہدہ اور امریکہ کی تنبیہ
-
’نیازی کیلئے پھر سے Good to see you کے انتظامات کا حکم دے دیا گیا‘
-
سپریم کورٹ نے نیب ترامیم فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے لیے سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا
-
ملک میں مارشل لاءسکندر مرزا نے لگایا تھا میرے دادا کا کوئی قصور نہیں،عمر ایوب
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیری مزاری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.