سنگاپور عدالت نے دو پاکستانی شہریوں کو قتل کے جرم میں فرد جرم عائد کردی ،پاکستانی شہری محمد رشید اور رمضان پراپنے ساتھی محمد نور کو قتل کرنے کا الزا م تھا

ہفتہ 14 جون 2014 22:41

سنگاپور عدالت نے دو پاکستانی شہریوں کو قتل کے جرم میں فرد جرم عائد کردی ..

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2014ء) سنگاپور کی عدالت نے دو پاکستانی شہریوں پر اپنے ساتھی کو قتل کرنے بارے فرد جرم عائد کردی ۔ ملکی میڈیا کے مطابق 43سالہ پاکستانی شہری رشید محمد اور پچیس سالہ رمضان رضوان سنگاپور کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان پر اپنے انسٹھ سالہ ساتھی محمد نور کے قتل بارے فرد جرم عائد کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ محمد نور کی گزشتہ ہفتے ایک سوٹ کیس سے مسخ شدہ لاش ملی تھی الزام ثابت ہوجانے کی صورت میں دونوں شہریوں کو سزائے موت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :