وفاقی دارالحکومت کی داخلی سیکورٹی فوج کے سپرد کرنے کا حتمی فیصلہ

ہفتہ 14 جون 2014 22:51

وفاقی دارالحکومت کی داخلی سیکورٹی فوج کے سپرد کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2014ء) وفاقی دارالحکومت کی داخلی سیکورٹی فوج کے حوالے کردی گئی۔ فوج کےاڑھائی سو اہلکار کل سے اسلام آباد کے حساس اور انتہائی اہم مقامات پر تعینات ہوں گے۔ذرائع کے مطابق فوج کل سے اسلام آباد کی داخلی سیکورٹی کا کنٹرول سنبھالے گی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کےاڑھائی سوجوان شاہراہ دستور، ڈپلومیٹک انکلیوسمیت اسلام آباد کے حساس اور انتہائی اہم مقامات پر تعینات ہوں گے۔ مارگلہ کی پہاڑیوں پر بھی فوجی اہکار گشت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیرستان میں فوج کے ممکنہ آپریشن کے ردعمل کے پیش نظرس یکورٹی فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سکھوں کے پارلیمنٹ داخلے کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے پولیس کی سیکورٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :