شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری، 80 دہشتگرد ہلاک
اتوار 15 جون 2014 18:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2014ء) شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تعداد 80 ہو گئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کے علاقوں دیگان اور دتہ خیل میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر گزشتہ رات بمباری کی جس میں 80 شرپسند ہلاک ہو گئے ہیں۔
مارے جانے والوں میں زیادہ تعداد ازبک دہشتگردوں کی ہے۔ جیٹ طیاروں کی بمباری میں کراچی ائر پورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ ابو عبدالرحمان المانی بھی مارا گیا ہے۔(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی ائر پورٹ پر حملے میں ملوث غیر ملکی دہشت گردوں کی موجودگی کی مستند رپورٹ تھی۔ فضائی کارروائی میں غیر ملکیوں سمیت 80 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ دہشت گردوں کے اسلحہ کے ذخیرے کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔ سیکورٹی فورسز کا قافلہ میر علی سے میرانشاہ آ رہا تھا کہ قافلے میں موجود گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہو گیا۔ دھماکے سے تین سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.