افغان جہاد کے دوران پاکستانی شہریت پانیوالے غیر ملکیوں کی شہریت ختم کرنے کا اصولی فیصلہ،عمائدین کو ہدایات جاری‘ چھانٹی کا عمل شروع‘ حکام کی نشاندہی پر فوری بے دخلی کا عمل شروع ہوگا‘ ذرائع
اتوار 15 جون 2014 21:28
میران شاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جون۔2014ء) حکومت نے افغان جہاد کے دوران پاکستان کے سرحدی علاقے میں رہائش کیلئے شہریت پانے والے غیر ملکیوں سے شہریت کا درجہ واپس لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اور اس مقصد کیلئے شہریت پانے والے غیر ملکیوں کی تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کردی ہیں۔ سابق صدر جنرل محمد ضیاء الحق کے دور میں 1980 کی دیہائی میں روس کی افغانستان میں مداخلت کے بعد دنیا بھر سے مجاہدین کو علاقے میں بلایا گیا تھا جن میں سے بہت سے عرب مجاہدین نے مقامی خواتین سے شادیاں کرلی تھیں اور وہ کئی عشروں سے یہاں مقیم ہیں جہاں عرب باشندوں کے خاندانوں کی تعداد سینکڑوں تک پہنچ چکی ہے ۔
باخبر ذرائع کے مطابق حکومت اور عسکری حکام نے اس امر پر اتفاق کیا ہے کہ ان غیر ملکیوں کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے اور جو بھی غیر قانونی اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہوں ان کی شہریت ختم کرکے انہیں بے دخل کردیا جائے۔(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا کہ تحفط پاکستان آرڈیننس میں شہریت ختم کرنے کی شق بھی اس مقصد کیلئے شامل کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قبائلی عمائدین کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ ایک ماہ میں ان غیر ملکیوں کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم کریں اور ناپسندیدہ عناصر کو فوری طور پر بے دخل کرنے کیلئے سفارشات دیں۔ ذرائع کے مطابق پولیٹیکل حکام کے ساتھ ساتھ عسکری ذرائع بھی اس چھان بین کی نگرانی کررہے ہیں تاکہ اس چھانٹی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جاسکے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.