آپریشن ضرب عضب کی تازہ تفصیلات جاری، 140 دہشتگرد ہلاک ،ترجمان
پیر 16 جون 2014 15:26
راول پنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جون 2014ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شمالی وزیرستان ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد 140 ہوگئی۔ ترجمان پاک افواج کا کہنا ہے کہ فوج کی بھرپور اور کامیابی کارروائی میں دشمنوں کی چھ کمین گاہیں بھی مکمل تباہ کردی گئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے شمالی وزیرستان میں جاری پاک افواج کے آپریشن "ضرب عضب" کی نئی تفصیلات جاری کی گئی ہیں، نئی تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد 140 ہوگئی، آج ہونے والی کارروائی میں دہشت گردوں کی 6 کمین گاہوں کو بھی مکمل تباہ و برباد کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، شمالی وزیرستان میں بمباری والے علاقے میں سول آبادی کے علاقے شامل نہیں، تمام شہروں اور حساس تنصیبات کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
آئی ڈی پیز سے متعلق پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیٹیکل انتظامیہ نے آئی ڈی پیز کیلئے انتظامات مکمل کرليے ہیں، تاحال سول آبادی والے علاقوں میں آپریشن شروع نہیں کیا گیا، پاک افغان سرحد پر اہل کار تعینات ہیں، جب کہ شمالی وزیرستان ایجنسی کو فاٹا اور دیگر ایجنسیوں سے الگ کردیا گیا ہے۔ فاٹا سے دہشت گردوں کی آمدورفت روکنے کیلئے بھی اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔ شمالی وزیرستان ایجنسی میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.