کترینہ کیف نئی فلم ’’بینگ بینگ‘‘ میں لڑتی جھگڑتی نظر آئیں گی
منگل 17 جون 2014 14:03
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جون 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اپنی نئی آنے والی فلم ’’بینگ بینگ‘‘ میں بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گی۔ وہ روایتی رومانوی انداز سے ہٹ کر اس فلم میں لڑائی مارکٹائی والا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم ’’بینگ بینگ‘‘ میں کترینہ کیف کے مدمقابل اداکار ہریتک روشن ہیں۔
کترینہ کیف اس فلم میں تقریباً تمام اسٹنٹ بھی خود ہی کر رہی ہیں جب کہ وہ اپنا جھگڑالو کردار والے شوق کو پورا کرنے کے لیے مسلسل ٹریننگ بھی لے رہی ہیں۔ اداکارہ نے اس فلم میں اپنے اس نئے انداز کو متعارف کروانے کے لیے خوب محنت بھی کی ہے۔ کترینہ نے جاندار اداکاری کے لیے سیلف ڈیفنس ٹیکنیک کے کئی گُر بھی سیکھے ہیں تاکہ اپنے کردار کو بھرپور طریقے سے سرانجام دے سکے۔(جاری ہے)
کترینہ نے ٹریننگ کے دوران ماہرین سے جوڈو، ریسلنگ اور اسی طرح کا ملتا جلتا کشتی کا فن ’’گریپلنگ‘‘ بھی سیکھا ہے جس میں کراومیگا بھی شامل ہے جو کہ ایک قسم کا اسرائیلی ریسلنگ کا انداز ہے۔ اس تمام تر تیاری کے بعد کترینہ کیف اب بالی ووڈ ٹاؤن کی نئی فلم ’’بینگ بینگ‘‘ میں بھرپور ایکشن میں بھی نظر آئیں گی۔ کترینہ کیف نے قبل ازیں 2012ء میں ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ اور پھر 2013ء میں فلم ’’دھوم‘‘ میں بھی اس طرح کا کردار ادا کر چکی ہیں۔
برطانوی نژاد بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے صرف 14 سال کی عمر میں پہلی مرتبہ ماڈلنگ شروع کی تھی اور جلد ہی لندن میں ہونے والے ایک فیشن شو کیزاد گیوسٹیڈ میں بہترین فیشن ماڈل کے انداز میں سامنے آنے پر اسے فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی جس کے بعد اداکارہ نے 2003ء میں ’’بوم‘‘ فلم میں پہلی مرتبہ اداکاری کی۔ اس دوران فلم کی بھارت میں شوٹنگ کے دوران کترینہ کو ماڈلنگ کے مزید مواقع مل گئے اور اس دوران ہی اسے 2004ء ایک تیلگو فلم ’’مالیسواری‘‘ میں اداکاری کی جوکہ ہٹ ہوگئی۔ پھر کترینہ پر بالی ووڈ کے بھی دروازے کھل گئے اور 2005ء میں آنے والی فلم ’’میں نے پیار کیوں کیا؟‘‘ سے لے کر اب تک وہ کامیابی کی ہر دہلیز پار کرتی آ رہی ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سعودی دستاویزی فلم ’’ہوریزن‘‘نے بین الاقوامی تخلیقی ایوارڈ جیت لیا
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.