ہالی ووڈ فلموں میں بھارتی اداکاروں کیلئے اچھے کردار نہیں ہوتے، سوناکشی
بدھ 18 جون 2014 12:02
ممبئ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جون 2014ء) بہت سے اداکار ہالی ووڈ میں کام کرنے کے لیے چھوٹے کردار بھی قبول کرلیتے ہیں مگر سوناکشی سنہا ان سب سے مختلف ہیں، وہ بالی وڈ میں اپنے کام سے لطف اندوز ہورہی ہیں اور جلد ہی تامل فلموں کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت کے ساتھ نظر آنیوالی ہیں ۔ انھوں نے ابھی تک ہالی ووڈ میں قدم رکھنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا ہے۔
جب کہ حال ہی میں اداکارہ نے ہالی ووڈ کی ایک اینمیٹڈ فلم ریو 2 میں ایک کردار کو اپنی آواز بھی دی ہے اور انھیں براوڈے کے ایک منصوبے میں کام کرنے کی پیشکش بھی کی گئی ہے مگر اس کے باوجود انھوں نے انکار کردیا ہے۔سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ مجھے کوئی ایسا شوق نہیں کہ ہالی ووڈ فلم کا حصہ بننے کے لیے معمولی سے کردار کے لیے راضی ہوجاؤں،ابھی تک جتنے بھی بھارتی فنکاروں نے ہالی ووڈ میں کام کیا ہے انھیں تلخ تجربہ ہی کہا جاسکتا ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے عرفان خان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ امیزنگ سپائیڈرمین میں ان کے کردار کے بارے میں دعوی کیا گیا تھا کہ وہ پاورفل رول نبھا رہے ہیں،مگر جب فلم آئی تو ان کا کردار انتہائی معمولی نوعیت کا تھا ۔اداکارہ نے کہا کہ دراصل ہمارے فنکار ہالی ووڈ فلم کرنے کے شوق میں اپنے رول کے بارے میں بھی نہیں سوچتے کہ وہ کیا کرنے جارہے ہیں۔
فی الحال تو میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے اگر ہالی ووڈ کی طرف سے ملنے والی آفرز میں کوئی پراجیکٹ ایسا لگا کہ جس میں اپنے کردار سے مطمئن ہوئی تو اس بارے میں سوچا جاسکتا ہے۔سوناکشی سنہا نے کہا کہ سال رواں میں اکشے کمار کے ساتھ ’’ہالیڈے ‘‘ ریلیز ہوئی جسے باکس آفس پر اچھا رسپانس ملا ہے اور اکشے کمار کے ساتھ میری جوڑی کو پسند کیا گیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ لیجنڈ رجنی کانت کے ساتھ فلم کر رہی ہوں ۔جس میں ان کی ہیروئن بننا اپنے لیے اعزاز سمجھتی ہوں۔انھوں نے کہا کہ اس کے علاوہ تیور اور ایکشن جیکسن کی عکسبندی میں مصروف ہوں ان میں ارجن کپور اور اجے دیوگن میرے مقابل ہیرو کے کردار نبھا رہے ہیں ۔سوناکشی سنہا نے کہاکہ کسی ایک ہیرو کے ساتھ پیئر بنانے کے بجائے ہر اداکار کے ساتھ کا م کر رہی ہوں، البتہ سلمان خان کے بعد اکشے کمار کے ساتھ میری فلمیں زیادہ کامیاب ہوئیں۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.