پاکستان اسٹیل طے شدہ اہداف کے مطابق جلد ہی بریک اِیون پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا، ترجمان پاکستان اسٹیل
جمعہ 20 جون 2014 18:21
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) ترجمان پاکستان اسٹیل نے کہا کہ نئے مالی سال 2014-15 ء کے آغاز پر پاکستان اسٹیل اپنی بین الاقوامی معیار کی مصنوعات میں بتدریج اضافے کا بھی آغاز کررہا ہے۔ وزارت ِ صنعت و پیداوار ، حکومت پاکستان کی زیر ِ نگرانی پاکستان اسٹیل طے شدہ اہداف کے مطابق لد ہی بریک ایون پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا۔
ترجمان پاکستان اسٹیل نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ… ! پاکستان اسٹیل کے موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ، میجر جنرل (ریٹائرڈ) ظہیر احمد خان کی مخلصانہ قیادت اور تکنیکی مہارت کے ساتھ موجودہ حکومت پاکستان کے جاری کردہ مالیاتی پیکیج کے تحت پاکستان اسٹیل کی پیداوار کو جولائی 2014 ء سے 20 فیصد سے شروع کرتے ہوئے 80 فیصد تک لیجایا جائے گا۔(جاری ہے)
اللہ کے فضل و کرم سے موجودہ حکومت کے تعاون سے بحالی و ترقی کی طرف رواں دواں ہے۔
پاکستان اسٹیل ایک قومی ادارہ ہے ۔ ملک کا واحد فولادساز ادارہ(پاکستان اسٹیل) نہ صرف ابتک قومی خزانے میں تقریباً 106 ارب روپے کی خطیر رقم جمع کراچکا ہے، بلکہ ہزاروں پاکستانیوں کو براہ راست روزگار کے مواقع بھی میسر آئے ہیں اور لاکھوں پاکستانی بھی اس قومی ادارے کی بدولت دیگر صنعتی اداروں میں روزگار حاصل کرچکے ہیں۔ جبکہ سیکڑوں چھوٹی اور بڑی صنعتیں پاکستان اسٹیل کی وجہ سے فروغ پارہی ہیں۔ترجمان پاکستان اسٹیل نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی مثبت پالیسی کی بدولت پاکستان اسٹیل کی موجودہ انتظامیہ ملک کے واحد فولاد ساز ادارے کی بحالی اور ترقی کے لئے مسلسل کوششیں اور کاوشیں کررہی ہے۔ اُمید ہے کہ اس قومی ادارے کی بحالی سے پاکستان کی معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اسٹیل کے نزدیک صنعتوں کے فروغ کے لئے بن قاسم کے مقام پر ڈاؤن اسٹریم انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام سے ابتک 44 کارخانے اور صنعتیں قائم ہوچکی ہیں جہاں پر پاکستان اسٹیل کی بین الاقوامی معیار کی مصنوعات سے مشینری اور پرزہ جات تیار کئے جاتے ہیں اور یہ پرزہ جات بیرون ملک درآمد کرکے زرمبادلہ حاصل ہورہا ہے اور قومی خزانے کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.