سانحہ ماڈل ٹاؤن کے عدالتی کمیشن کا تاخیر سے آنے پر آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا پراظہار برہمی

جمعہ 20 جون 2014 22:51

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے عدالتی کمیشن کا تاخیر سے آنے پر آئی جی پنجاب مشتاق ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین20۔جون۔2014ء) سانحہ ماڈل ٹاون کے عدالتی کمیشن کا تاخیر سے آنے پر آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا پراظہار برہمی،کمیشن نے سیکرٹری اطلاعات پنجاب اورنجی ٹی وی چینلزسے واقعہ کی فوٹیج،اخباری خبروں کے تراشے طلب کر لئے،واقعہ کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو بھی بیانات قلمبند کرانے کی ہدائت کر دی گئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل عدالتی کمیشن نے دوسرے روز بھی کاروائی جاری رکھی۔

کمیشن کے حکم کے باوجود آئی جی پنجاب کے تاخیر سے پہنچنے پر جسٹس علی باقر نجفی نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی روزانہ کی بنیاد پر کرنے سے متعلق پہلے ہی آگاہ کیا جا چکا ہے پھر تاخیرسے پہنچنے کی وجہ سے آگاہ کیا جائے۔

آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے آج کی طلبی کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیااور آئندہ تاخیر سے نہ پہنچنے کی یقیین دہانی کراتے ہوئے واقعہ سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

(جاری ہے)

کمیشن کے حکم پر ڈی سی او لاہورکیپٹن ریٹائرڈ عثمان نے بھی واقعہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔کمیشن کے حکم کے باوجود ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی احد چیمہ نہ تو خود پیش ہوئے اور نہ ہی تفصیلی رپورٹ جمع کرائی۔ شہریوں اور وکلاء نے کمیشن کو مزید تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ گلو بٹ کے خلاف درج مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعات لگانے کی سفارش کی جائے۔

وکلاء نے عوامی تحریک کے ماتثرین کی جانب سے کمیشن کے روبرو پیش نہ ہونے کی صورت می جسٹس علی باقر نجفی کو مزید کاروائی ختم کرنیاورکمیشن سے علیحدہ ہونے کی بھی تجویز دی۔مزید تجاویز میں کہا گیا کہ پہلے وزیر قانون اور اعلی پولیس افسروں کا استعفی لیا جائے بعد میں کمیشن اپنی کاروائی کا آغاز کرئے۔تجاویز میں مزید کہا گیا کہ قاتل پولیس کی جانب سے تو مقدمہ درج کر لیا گیا مگر مقتولین کی درخواست پر مقدمات درج کرنے کی بھی سفارش کی جائے۔کمیشن نے تمام تجاویز کو تحریری شکل دیتے ہوئے مزید کاروائی کل تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :