سانحہ لاہور کے دوران گرفتار کئے گئے 44 ملزمان ضمانت پر رہا
ہفتہ 21 جون 2014 13:32
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21جون 2014ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ لاہور کے دوران گرفتار کئے گئے 44 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ پولیس نے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج خالد رانجھا کے رو برو میں سانحہ لاہور کے سلسلے میں حراست میں لئے گئے 44 زیر حراست ملزمان کو پیش کیا۔
(جاری ہے)
سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا پھر مقدمات بھی ان ہی کے خلاف قائم کردیئے، اس موقع پر ملزمان کے وکلا نے عدالت کے رو برو اخباری خبریں، تصاویر اور دیگر شواہد بھی پیش کئے، عدالت نے ملزمان کا موقف سننے کے بعد انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ ان ملزمان کو منگل کو منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر سے پولیس تصادم کے بعد گرفتار کیا گیاتھا اور ان پر قتل ،اقدام قتل،دہشتگردی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.