شمالی وزیرستان آپریشن پر قومی اداروں میں کوئی تقسیم نہیں،پرویز رشید
ہفتہ 21 جون 2014 17:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21جون 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹرپرویز رشید نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن' خارجہ پالیسی اور معیشت کی بحالی پر قومی اداروں میں کوئی تقسیم نہیں' قومی ایجنڈے پر سب کا اتفاق ہے۔ہماری مسلح افواج بے مثال قربانیاں دے رہی ہے جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم قومی خوابوں کو تعبیر دینے کیلئے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں، وہ قوتیں جو حکومت کی پرامن اور خوشحال پاکستان کی کوششوں میں رکاوٹیں ڈال رہی ہیں انہیں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور آئندہ عام انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے، سیاسی قوتیں شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کی تکمیل تک اپنا سیاسی ایجنڈا ترک کردیں۔
ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ مسلح افواج ملک کا مستقبل محفوظ بنانے اور وطن عزیز میں قیام امن کیلئے لڑ رہی ہے۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ جنھوں نے اداروں کے درمیان تقسیم کی بات کی اور بے بنیاد الزامات عائد کیے ان کا حقیقی سے کوئی تعلق نہیں' ایسے عناصر اپنے مخصوص مقاصد کی ترجمانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اداروں کے درمیان کوئی تقسیم ہوتی تو ہم یورپی یونین سے جی ایس پی پلس کا سٹیٹس کیسے حاصل کرتے' چین سے میگا پراجیکٹس میں کس طرح مدد ملتی اور دیامر بھاشا ڈیم کیلئے امریکہ کی مالی معاونت کیسے حاصل ہو سکتی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنرل راحیل شریف کی تقاریر سے جمہوریت کے استحکام' قانون کی بالادستی اور اظہار رائے کی آزادی عیاں ہے۔لاہور کے سانحے کے بارے میں وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے' عدالتی کمیشن اس کی تحقیقات کر رہا ہے اس کی سفارشات پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے سیاسی قوتوں سے اپیل کی کہ وہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کی تکمیل تک اپنا سیاسی ایجنڈا ترک کردیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو مذہب کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں وہ قوم کی کوئی خدمت نہیں کر رہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے پہلے سال کے دوران ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہوا' افراط زر گرکر سنگل ڈیجٹ میں آگیا اور جی ڈی پی گروتھ چار فیصد سے آگے نکل گئی۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال کی آئینی مدت پوری کرنے کے بعد آنے والی حکومت کو ایک نیا اور روشن پاکستان حوالے کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف مختلف منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے میں کس طرح ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ایک طرف نوجوانوں کو لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب میں شریک تھے اور دوسری طرف ایک ہی دن میں اپنے بہادر فوجیوں کا حوصلہ بلند کرنے کیلئے ان کے درمیان کھڑے تھے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ ملکی سطح کا اور معاشی ترقی کیلئے لڑی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں یہ پیغام دینا چاہیے کہ اس وقت ہم قومی جھنڈا اٹھائے ہوئے ہیں نہ کہ سیاسی جماعتوں کے جھنڈے پکڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج بے مثال قربانیاں دے رہی ہے جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف قومی خوابوں کو تعبیر دینے کیلئے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں۔ وہ قوتیں جو حکومت کی پرامن اور خوشحال پاکستان کی کوششوں میں رکاوٹیں ڈال رہی ہیں انہیں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور آئندہ عام انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.