بلاول بھٹو زرداری نے آئی ڈی پیزکی ضروریات کی دیکھ بھال اور ہر ممکن مدد کے لئے پیپلزپارٹی کی 9رکنی کمیٹی قائم کردی
منگل 24 جون 2014 20:41
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جون 2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان آپریشن سے متاثرہ ہونے والے افراد(آئی ڈی پیز)کی ضروریات کی دیکھ بھال اور ہر ممکن مدد کے لئے پیپلزپارٹی کی 9رکنی کمیٹی قائم کردی ہے ،یہ کمیٹی پیپلزپارٹی کی جانب سے آئی ڈی پیزکی امدادکیلئے کی جانے والی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گی۔
بلاول ہاؤس سے جاری اعلامیئے کے مطابق قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشیداحمدشاہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ کمیٹی کے دیگراراکین میں پاکستان پیپلزپارٹی صوبہ خیبرپختون خواکے صدرخانزادہ خان،پاکستان پیپلزپارٹی صوبہ پنجاب کے صدر میاں منظوروٹو، پاکستان پیپلزپارٹی صوبہ بلوچستان کے صدر صادق عمرانی ،سابق رکن قومی اسمبلی زمردخان،سندھ کے وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹرسکندرمیندھرو،سنیٹرعثمان سیف اللہ ،سنیٹرروبینہ خالداور پیپلزیوتھ آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کے صدرنوازش پیرزادہ شامل ہوں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.