بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ قتل کیس کی جیل میں سماعت

جمعرات 26 جون 2014 20:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) ایڈیشنل سیشن جج میاں شہزاد رضا نے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ قتل کیس کی جیل میں سماعت کی۔قتل میں ملوث ملزمان حسن نذیر، اشفاق اور عامر سرفراز کیخلاف جیل ٹرائل میں گذشتہ روز ایک گواہ کے بیانات قلمند کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید گواہان کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان پر الزام تھا کہ انھوں نے جیل میں بھارتی جاسوس قیدی سربجیت سنگھ کو تشدد کر کے قتل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :