شہداد کوٹ ، سیف اللہ مگسی برانچ سے نکلنے والی 10 سے زائد نہروں میں زرعی پانی کی قلت

جمعہ 27 جون 2014 16:43

شہداد کوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) شہداد کوٹ کے قریب قبو سعید خان شہر میں سیف اللہ مگسی برانچ سے نکلنے والی 10 سے زائد نہروں میں زرعی پانی کی قلت کے خلاف آبادگاروں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا‘ مختلف دیہات کے آبادگاروں نے قبو شاخ‘ شہبیگ شاخ‘ لنڈی مائنر‘ پتوجا شاخ سمیت دیگر نہروں میں پانی کی قلت کے خلاف محمد مٹھل کھوسو‘ کامریڈ عیسیٰ مگسی‘ امتیاز مگسی‘ حسین بخش کھوسو اور دیگر کی قیادت میں شہید بے نظیر بھٹو چوک پر احتجاجی مطاہرہ کرکے ٹائر نذر آتش کئے اور دھرنا دے کر ٹریفک معطل کردی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں رہنماؤں نے کہا کہ سیف اللہ مگسی برانچ میں آبپاشی عملداروں کی نااہلی کے باعث 2 ماہ سے پانی کی قلت ہے جس وجہ سے غریب آبادگار فصل بھی نہیں بوسکے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیف اللہ برانچ میں پانی کی مصنوعی قلت ختم کرکے آبادگاروں میں پھیلی بے چینی ختم کی جائے۔ انہوں نے پانی کی قلت ختم نہ ہونے تک احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا الٹم میٹم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :