دہشت گرد مساجد و مزارات،عوامی مقامات پر حملے کر کے جہاد نہیں فساد پھیلا رہے ہیںِ،جماعت اہلسنت پاکستان

جمعہ 27 جون 2014 19:58

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کے ناظم تعلیم و تبلیغ علامہ ثا قب رضا مصطفائی نے کہا کہ باہمی اتحا د و اتفاق میں ہی کسی بھی قوم کا بہترین مستقبل پنہا ں ہے ،بہترین قومیں وہی ہوا کر تی ہیں جو اپنے مسائل کے حل اور منزل مقصود کیلئے اجتماعی جدو جہد کیا کر تی ہیں، ذاتی اختلافات اور رنجشوں کو بھلا کر شاندار مستقبل کی خا طر متحد ہو کر محبت و اخلا ص کے ساتھ کام کر نا ہو گا ،ما یو سی اور رونے سے بہتر ہے کہ اپنے حصے کا چراغ روشن کیا جائے۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے قوت الاسلام مسجد لیا قت آباد میں فکرِ اہلسنّت کانفرنس سے اپنے خطاب میں کیا ۔ثا قب مصطفائی نے کہا کہ اسلامی لبا دے میں شر پسند عناصرمساجد ،مزارات ،بازاروں ،تعلیمی اداروں اور سیکیو رٹی فورسز کو دہشت گردی کا نشانہ بناکر جہاد نہیں فساد پھیلا رہے ہیں ایسے لوگو ں کو اپنی عاقبت کی فکر کر نی چاہیے، اسلامی جمہو ریہ میں نظام مصطفی کے تحت عدالت کا قیام ہی عد ل و ا نصاف کے تقاضوں کو پورا کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوفی حسین لاکھانی نے خطاب میں کہا کہ دشمن پو ری قوت کے سا تھ بر سر پیکا ر ہے بحیثیت مسلم امّہ ہم سب کا فر ض ہے کہ ابتر ی ، خلفشا ر اور نفرتو ں کے بڑھتے ہو ئے سیلا ب کو روکیں اور سیر ت طیبہ کی طر ف خلو ص نیت سے بڑھیں اور اسو ہ حسنہ کو اپنا امام قر ار دیں ۔ آج کے پر فتن دور میں وقت کا تقاضہ ہے کہ اتحاد کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا جائے تاکہ ملک اندورنی اور بیرونی سازشو ں سے محفوظ رہ سکے ۔

انہو ں نے کہا کہ ا مت مسلمہ کی بقا ء و سلامتی کیلئے اسوہٴ رسول کو مشعل را ہ بنایا جا ئے جس سے تعصبا ت و انتشا ر کو ختم کر کے لو گو ں کو ا تحا د و اخلا ص کا درسِ انقلاب ملتا ہے۔انہو ں نے کہا کہ بزرگان دین کے کر دار و عمل سے انفرا دی و اجتما عی امن و سلا متی حا صل کی جا سکتی ہے ، آج ہم نے اسلاف کے نظریا ت سے عملی رہنمائی لینے کے بجا ئے ان کی عملی زندگی کو فقط کتا بو ں اور تقریروں کی زینت بنا کر محدود کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :