برطانیہ میں خاتون کی لاش موت کے چھ سال بعد فلیٹ سے برآمد
جمعہ 27 جون 2014 20:23
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 2جون 2014ء) برطانیہ کے ڈورسییٹ علاقے میں ایک خاتون کی لاش ان کی موت کے چھ سال بعد ان کے فلیٹ سے برآمد کرلی گئی،اس خاتون کا نام این لیٹرم تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایاکہ70سالہ کی این کی موت کو وہ مشکوک نہیں مان رہی ہے۔ایک سرکاری افسر، رئیل اسٹیٹ ایجنٹ اور دو تالا کھولنے والوں نے گرانڈ فلور پر واقع فلیٹ کا جب دروازہ کھولا تو وہاں سے لاش کے باقیات برآمد ہوئے۔
این کے ایک پڑوسی جان سٹینلی نے کہاکہ یہ بہت خوفناک ہے۔ اتنے وقت بعد بھی کوئی بھی اس جانب متوجہ کیوں نہیں ہوا؟ ایک اور پڑوسی ایونز روتھ نے کہاکہ اگر میں ایمانداری سے کہوں تو میں ابھی صدمے سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ میں دو دن تک خوف سے کپکپاتا رہا۔(جاری ہے)
میں اس بات سے شرمندہ ہوں کہ ہم نے ان کا دروازہ کیوں نہیں کھٹکھٹایا یا ان کے غائب ہونے کی کہیں رپورٹ کیوں نہیں کی۔
اکیلے رہنے والے معمر افراد کی فلاحی تنظیم نٹٹ دی ایلڈرلی کے لف امیر کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی طویل مدت نے اسے کافی سنجیدہ بنا دیا ہے۔ان کا کہنا تھا یہ واقعہ ہماری لیے شرمندگی کی بات ہے۔ یہ بات بہت عام ہو گئی ہے کہ معمر افراد کہیں اکیلے رہتے ہیں اور ان سے کوئی نہیں ملتا۔تھوڑا سا میل جول بھی اکیلے رہ رہنے والے بزرگوں کی زندگی میں بڑی تبدیلی لا سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
-
نریندر مودی کے قریبی ساتھی بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث
-
سعودی عرب کی موجودہ کامیابیاں صرف شروعات ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان
-
متحدہ عرب امارات میں کل سے شدید بارش کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.