آصف علی زرداری کی ٹیم نہایت کمزور تھی‘جہانگیر بدر، پیپلزپارٹی ہمیشہ سے شمالی وزیرستان جیسے آپریشن کے حق میں تھی، توقیر صادق کیس میں میری پارٹی کے کچھ کھلاڑی مجھے پھنسانا چاہتے ہیں‘ انٹرویو
اتوار 29 جون 2014 16:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جون۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر جہانگیر بدر نے کہا ہے آصف علی زرداری کی ٹیم نہایت کمزور تھی‘ پیپلزپارٹی ہمیشہ سے شمالی وزیرستان جیسے آپریشن کے حق میں تھی‘ توقیر صادق کیس میں میری پارٹی کے کچھ کھلاڑی مجھے پھنسانا چاہتے ہیں‘ آمر اور بادشاہ جیسے روئیے سے جمہوریت نہیں مل سکتی۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہور جیسا واقعہ جمہوری دور کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے۔(جاری ہے)
جمہوریت کی چیمپئن ہونے کی دعویدار حکومت کے دور میں ایسی بربریت ہو تو یہ آمریت سے بھی دو قدم آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ منظور وٹو اور میں منہاج القرآن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن گئے اور میرا ایجنڈا ذوالفقار علی بھٹو جیسا ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی شمالی وزیرستان آپریشن کی مخالف نہیں بلکہ حامی رہی ہے جس کی وجہ سے ہماری قیادت کو دھمکیاں بھی ملتی رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں ان کا ساتھ نہ دینے پر مجھے اٹھالیا گیا لیکن میں نے نظریات سے غداری نہیں کی اور پیپلزپارتی کے دور میں مشرف کیس میں انتقام لینے کا تاثر نہیں دینا چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کبھی نہ کبھی منطقی انجام تک پہنچے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.