ورلڈ کپ 2015ء ہمارا ہدف ہے ،ٹیم کو بہتر کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا‘ وقار یونس
منگل 1 جولائی 2014 17:12
لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1جولائی 2014) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2015ء بڑا اہم ایونٹ ہے اور میگا ایونٹ ہمارا ہدف ہے ،ٹیم کو بہتر کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا اور نوجوان اور تجربہ کھلاڑیوں پرمشتمل سکواڈ تشکیل دیں گے، قومی ٹیم کے کھلاڑی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے سیریز بہت اہم ہیں جنہیں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا،کوشش ہوگی کہ ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرایا جائے اور غلطیوں سے سیکھتے ہوئے قومی کرکٹ کو مضبوط بنایا جائے، ایک اچھے کوچ کا کام کھلاڑیوں کو سکھانے کے ساتھ ساتھ ان کو سمجھنا بھی ہے۔
منگل کے روز لاہور آمد کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ میرے اوپر جو ذمہ داری ڈالی گئی ہے اسے بھرپور طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا ، میری کوشش ہو گی کہ مضبوط سے مضبوط ٹیم تیار کروں،قومی ٹیم کے کھلاڑی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔(جاری ہے)
بطور کوچ کھلاڑیوں کی فیلڈنگ اور فٹنس ترجیح ہوگی جبکہ کچھ کھلاڑیوں پر خصوصی توجہ دینا ہوگی کہ انہیں انجری اور فٹنس مسائل نہ ہوں۔
وقار یونس کا کہنا تھا کہ مستقبل کے لئے نوجوان کھلاڑیوں کو تیار کرنا ناگزیر ہے اور پرفارمنس دیکھنے کے بعد ہی فیصلہ ہوگا کہ کس کھلاڑی کو کس پوزیشن پر کھلایا جائے تاہم ورلڈ کپ کے لئے نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ تشکیل دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک اچھے کوچ کا کام کھلاڑیوں کو سکھانے کے ساتھ انہیں سمجھنا بھی ہوتا ہے ۔امید ہے کہ بیٹنگ کوچ گرینٹ فلاور پاکستان کرکٹ ٹیم کی ترقی کے لئے مدد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فی الوقت ہمارا سب سے بڑا ہدف ورلڈ کپ ہے جس کے لئے بھرپور تیار کریں گے لیکن سری لنکا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز بھی اہم ہوں گی جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ایک سوال کے جواب میں وقار یونس نے کہا کہ کپتان ہمیشہ زیرعتاب رہتا ہے، ٹی ٹونٹی کے کپتان سے متعلق فی الوقت کچھ نہیں کہہ سکتا۔شکست پر لوگوں کے رد عمل سے متعلق وقار یونس نے کہا کہ ہماری قوم کرکٹ کے حوالے سے بہت جذباتی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
یووینٹس کی فٹ بال ٹیم نے اطالوی کپ کا ٹائٹل جیت لیا،اٹلانٹا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست
-
اعدادو شمار کے لحاظ سے پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ کا خراب ترین بیٹنگ یونٹ قرار
-
’پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ‘، عرفان پٹھان کا انگلش کرکٹرز کیخلاف سخت زبان کا استعمال
-
اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ویمنز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاکستانی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے بعد ہوگا
-
پاک بھارت ٹاکرا ڈراپ اِن پچز پر کیوں؟ ہربھجن سنگھ نے تنقید کے نشتر چلا دئیے
-
گیری کرسٹن نے بابر اعظم کے لیے اپنا مخصوص بیٹنگ پلان بتا دیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: مصباح الحق نے 'تجربہ کار' محمد عامر کے انتخاب کی حمایت کی
-
انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
-
مصباح الحق نے رضوان کی جگہ صائم ایوب کو بطور اوپنر کھلانے کی حمایت کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، پاک بھارت ٹاکرے کی میزبانی کرنے والا نیویارک کا سٹیڈیم تیار
-
ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا ‘ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.