دوسرا پیس کپ کرکٹ،دفاعی چمپئن عمر سی سی کا فاتحانہ آغا ز، قاسمی سی سی کو 5 وکٹوں سے مات
منگل 1 جولائی 2014 20:15
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔1جولائی 2014ء) حسین لو ائی کرکٹ اسٹیڈیم پر نیا ناظم آبا د میں منعقد ہو نے والے دوسرے پیس کپ فلڈ لائیٹ T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے روز گروپ "B" میں دفاعی چیمپین عمر کرکٹ کلب نے قاسمی کرکٹ کلب کو 5 وکٹوں سے مات دے کر فاتحا نہ آغاز کر دیا۔ فاتح ٹیم کے آل راؤنڈ ر فراز احمد خان کو شاندار بولنگ 3 وکٹوں کے حصول پر میچ ریفری اکبر عالم نے مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔
قاسمی کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم صرف 79 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ فیاض حسین 34 رنز اور ایم سہیل نے 11 رنز بنائے ۔ لیفٹ آرم اسپنر فراز احمد خان نے عمدہ بولنگ کر تے ہوئے صرف 19 رنز کے بدلے 3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ محمد سمیع اور مصباح خان 2-2 حریف بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔(جاری ہے)
جواب میں 80 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمر کرکٹ کلب نے82 رنز 12.3 اورز میں بنا لیا ۔
مگر اس کے لیے اپنے اعزاز کا دفاع کر نے والی عمر کرکٹ کلب کو 5 اہم ترین وکٹوں کا نقصان برداشت کر نا پڑا۔فضل سبحان نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 36 رنز اور ایم وقاص نے قیمتی23 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو کا میا بی سے ہمکنا ر کرایا۔بلال آصف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ امپا ئرنگ کے فرائض ظفر اقبا ل اور ایم ریحان نے انجام دیئے ۔ آج بدھ 2 جولائی 3 رمضان المبارک کو گروپ "C" میں سونی ایسوسی ایٹس کا مقابلہ ایٹو ن کرکٹ کلب سے 10:30 بجے شب ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین شاہ آفریدی نے انسٹا گرام پر اپنی سکائی بلیو شرٹ میں تصویر لگا دی
-
ویرات کوہلی نے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں بتا دیا
-
یووینٹس کی فٹ بال ٹیم نے اطالوی کپ کا ٹائٹل جیت لیا،اٹلانٹا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست
-
اعدادو شمار کے لحاظ سے پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ کا خراب ترین بیٹنگ یونٹ قرار
-
’پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ‘، عرفان پٹھان کا انگلش کرکٹرز کیخلاف سخت زبان کا استعمال
-
اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ویمنز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاکستانی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے بعد ہوگا
-
پاک بھارت ٹاکرا ڈراپ اِن پچز پر کیوں؟ ہربھجن سنگھ نے تنقید کے نشتر چلا دئیے
-
گیری کرسٹن نے بابر اعظم کے لیے اپنا مخصوص بیٹنگ پلان بتا دیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: مصباح الحق نے 'تجربہ کار' محمد عامر کے انتخاب کی حمایت کی
-
انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
-
مصباح الحق نے رضوان کی جگہ صائم ایوب کو بطور اوپنر کھلانے کی حمایت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.