Live Updates

شاہین شاہ آفریدی نے انسٹا گرام پر اپنی سکائی بلیو شرٹ میں تصویر لگا دی

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کے موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی پر سکائی بلیو رنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 16 مئی 2024 17:45

شاہین شاہ آفریدی نے انسٹا گرام پر اپنی سکائی بلیو شرٹ میں تصویر لگا ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی 2024ء ) قویم ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے انسٹا گرام پر اپنی سکائی بلیو شرٹ میں تصویر لگا دی ۔ شاہین آفریدی کی یہ تصویر اس وقت سامنے آئی جب سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کے موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو لنک پر پیشی کی تصویر سامنے آئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نیب ترامیم کیس میں ویڈیو لنک پر سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے، اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر پیشی کے انتظامات مکمل کیے، جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پیشی سے آگاہ کیا، متوقع ویڈیو لنک پیشی سے قبل کمیونی کیشن ٹیسٹ بھی مکمل کیا گیا جب کہ سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر سابق وزیراعظم نے سکائی بلیو رنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی اور ان کے ہاتھ میں پانی کی بوتل بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

بتایا جاریا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونے کی اجازت دی ہے، جہاں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ میں شامل ہیں۔ سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ’اٹارنی جنرل صاحب کیا ویڈیو لنک قائم ہو گیا؟ کیا عمران خان کنیکٹ ہیں؟‘، جس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ’جی! ویڈیو لنک کے تمام انتظامات مکمل ہیں‘، سپریم کورٹ کی ہدایت پر وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل کا آغاز کیا تو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’مخدوم علی خان آپ اونچی آواز میں بولیں تاکہ عمران خان بھی آپ کو سُن سکیں‘۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی نیب ترامیم کیس میں پیشی کے باعث سپریم کورٹ یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد میں حیران کن اضافہ ہوگیا، سابق وزیراعظم عمران خان کی پیشی کے موقع پر سپریم کورٹ کے یو ٹیوب چینل کے سبسکرائبرز بھی مسلسل بڑھ رہے ہیں، سپریم کورٹ کے سبسکرائبرز کی تعداد 10 ہزار سے بڑھ کر 75 ہزار سے بھی زائد ہوچکی ہے جس میں بتدریج اضافہ جاری ہے جب کہ سوشل میڈیا پر IKonVideoLink# کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات