سانحہ لاہور، گلو بٹ نے ضمانت کے لئے عدالت میں درخواست دائر کردی
ہفتہ 5 جولائی 2014 14:10
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5جولائی 2014ء) سانحہ لاہور کے دوران گاڑیوں اور دکانوں کی توڑ پھوڑ میں ملوث گلو بٹ نے عدالت میں ضمانت کے لئے درخواست دائر کردی ہے۔
(جاری ہے)
گلو بٹ نے اپنے وکیل کے توسط سے جوڈیشل میجسٹریٹ کے رو برو ضمانت کی درخواست دائر کی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کے خلاف جن دفعات کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا ہے وہ تمام قابل ضمانت ہیں، اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ ٹرائل مکمل ہونے تک اسے ضمانت پر رہا کیا جائے۔
عدالت نے مدعی کا موقف سننے کے بعد پولیس سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔واضح رہے کہ 17 جون کو ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران گلو بٹ نے وہاں کھڑی کئی گاڑیوں کے شیشے توڑے تھے اور دکانوں سے لوٹ مار کی تھی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.