3 سالہ سعودی بچی نے روزہ رکھ کر پوری دنیا کو حیران کر دیا

ہفتہ 5 جولائی 2014 16:23

3 سالہ سعودی بچی نے روزہ رکھ کر پوری دنیا کو حیران کر دیا

مکہ المکرمہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5جولائی 2014ء) روزہ ایک ایسی عبادت ہے جس کا براہ راست تعلق انسان کے کھانے پینے سے ہوتا ہے مگر اس کی خاص بات یہ ہے کہ روزہ 11 سال کی عمر سے فرض کیا گیا ہے لیکن ایک سعودی بچی نے 3 سال کی عمر میں روزہ رکھ کر پوری دنیا کو حیران کر دیا۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 سال اور 7 ماہ کی مریم راشد کی والدہ عفر آبرو کا کہنا تھا کہ انھیں بہت خوشی اور فخر ہے کہ ان کی بیٹی نے اتنی چھوٹی سی عمر میں روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے بھی صرف 6 برس کی عمر میں پہلا روزہ رکھا تھا لیکن ان کی بیٹی نے بہت ہی کم عمری میں روزہ رکھ کر ہمارا سر فخر سے بلندکر دیا ہے، مریم نے ہم نے کھانے پینے کے لئے کسی بھی چیز کا مطالبہ نہیں کیا اور اپنا روزہ مکمل کیا۔

ننھی مریم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شروع میں تو میں نے والدین کو تھوڑا سا تنگ کیا لیکن جب والدہ نے مجھے روزے کی اہمیت کے بارے میں بتایا تو میں نے روزہ مکمل کیا۔

متعلقہ عنوان :