پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی ممبران کا اعزاز

ہفتہ 5 جولائی 2014 16:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5جولائی 2014ء) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کی انچارج مسز فرح ناز نقوی اور لیکچرار احمد منیب نے سپین میں منعقد ہونے والی آئی جے اے ایس انٹرنیشنل کانفرنس برائے اکیڈیمک ڈسپلن میں شرکت کی اور بہترین تحقیقی مقالہ جات پیش کرنے پر انہیں آوٹ سٹینڈنگ ریسرچ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے انعقاد کا مقصد دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اکیڈیمکس کو اپنے تجربات اور خیالات کا تبادلہ کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔ فرح ناز نقوی اور احمد منیب نے اپنے ایوارڈز بارسلونا کے مئیر زاوئیر ٹرائس سے وصول کئے۔

متعلقہ عنوان :