عالمی مقابلے میں دوسرے نمبر پرآنے والا پاکستانی تن ساز حکومتی عدم توجہی سے دلبرداشتہ ہوگیا ،امریکا کی سب سے بڑی باڈی بلڈنگ تنظیم ”مسل مینیا“ نے سلمان احمد کی تصویر بھی شائع کی
اتوار 6 جولائی 2014 16:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جولائی۔2014ء) دنیا بھر کے تن سازوں کے سب سے بڑے ایونٹ مسٹر یونیورس میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والا پاکستانی تن ساز حکومتی توجہی پر دلبرداشتہ ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ ماہ امریکا میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلے میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے 300 سے زائد تن سازوں نے شرکت کی۔ مقابلے میں پاکستان کے باڈی بلڈر سلمان احمد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
امریکا کی سب سے بڑی باڈی بلڈنگ تنظیم ”مسل مینیا“ میں ان کی تصویر بھی شائع کی گئی ہے۔(جاری ہے)
عالمی مقابلے میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے سلمان احمد حکومت کی جانب سے اختیار کی گئی بے اعتنائی سے انتہائی خوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستانیوں کو انتہائی ذلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، اس کے باوجود وہ اور ان جیسے کئی لوگ سبز ہلالی پرچم کو سربلند کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن ملک میں صرف ایک کھیل کے علاوہ کسی کھیل سے وابستہ افراد کے لئے کچھ بھی نہیں۔ یہاں تک کہ حکومت بیرون ملک سفر کے اخراجات اٹھانے پر بھی تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سے بہتر گزشتہ حکمران تھے جو بیرون ملک نام پیدا کرنے والے لوگوں کی مالی اعانت کرتے تھے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین شاہ آفریدی نے انسٹا گرام پر اپنی سکائی بلیو شرٹ میں تصویر لگا دی
-
ویرات کوہلی نے اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں بتا دیا
-
یووینٹس کی فٹ بال ٹیم نے اطالوی کپ کا ٹائٹل جیت لیا،اٹلانٹا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست
-
اعدادو شمار کے لحاظ سے پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ کا خراب ترین بیٹنگ یونٹ قرار
-
’پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ‘، عرفان پٹھان کا انگلش کرکٹرز کیخلاف سخت زبان کا استعمال
-
اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،ویمنز سنگلز سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاکستانی سکواڈ کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے بعد ہوگا
-
پاک بھارت ٹاکرا ڈراپ اِن پچز پر کیوں؟ ہربھجن سنگھ نے تنقید کے نشتر چلا دئیے
-
گیری کرسٹن نے بابر اعظم کے لیے اپنا مخصوص بیٹنگ پلان بتا دیا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: مصباح الحق نے 'تجربہ کار' محمد عامر کے انتخاب کی حمایت کی
-
انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
-
مصباح الحق نے رضوان کی جگہ صائم ایوب کو بطور اوپنر کھلانے کی حمایت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.