شہریوں کو سہولت،دفتر خارجہ نے چار کوریئر کمپنیوں کو تصدیق کیلئے دستاویزات کے حصول کا مجاز قراردیدیا

اتوار 6 جولائی 2014 23:26

شہریوں کو سہولت،دفتر خارجہ نے چار کوریئر کمپنیوں کو تصدیق کیلئے دستاویزات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جولائی۔2014ء) دفتر خارجہ نے ملک بھر میں شہریوں کو اپنی دستاویزات کی تصدیق میں سہولت دینے کیلئے ملک کی چار بڑی کوریئر کمپنیوں کو دستاویزات حاصل کرنے کا مجاز قرار دے دیا ہے‘ ٹی سی ایس‘ او سی ایس‘ لیپرڈز اور جیریز کمپنیاں کسی بھی علاقے میں دستاویزات وصول کرکے دفتر خارجہ جمع کرائے گی۔

(جاری ہے)

اس مقصد کیلئے اسلام آباد کے اندرون و بیرون کیلئے فیسوں کا تعین کردی گیا ہے۔ اسلام آباد کے اندر ہر پیکٹ پر فیس100 روپیہ اور دوسرے شہروں میں 300 روپیہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :