جسٹس تصدق حسین جیلانی کو الیکشن کمشنر تعینات کر نے کے اقدام سے عدلیہ کی ساکھ پر سوالات اٹھیں گے , عاصمہ جہانگیر
منگل 8 جولائی 2014 14:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8جولائی 2014ء) معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو الیکشن کمشنر تعینات کر نے کے اقدام سے عدلیہ کی ساکھ پر سوالات اٹھیں گے , حکمران عدلیہ کو متنازع بنانے کے بجائے ادارے کو مضبوط بنائیں ۔ایک انٹرویو میں عاصمہ جہانگیر نے کہاکہ مجھے امید ہے ان دنوں گردش کرنے والی افواہیں کہ سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو اگلا چیف الیکشن کمشنر بنایا جاسکتا ہے، جھوٹی ثابت ہوں گی۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر نے کہا کہ ایک جج اس ادارے کی ساکھ کو کبھی خطرے میں نہیں ڈالے گا، جہاں سے اس کو احترام حاصل ہوا ہے۔انہوں نے اسی طرح کا ایک واقعہ یاد دلایا کہ جب ایک اور سابق چیف جسٹس (جسٹس ارشاد حسن خان) کو ان کی ریٹائرمنٹ کے فوراً بعد چیف الیکشن مقرر کیا گیا تھا اور اس سے عدلیہ کے ادارے کو نقصان پہنچا تھا۔(جاری ہے)
عاصمہ جہانگیر نے کہاکہ سابق چیف جسٹس ارشاد اور ریٹائیرڈ جسٹس جیلانی کے درمیان ایک فرق ہونا چاہیے۔
انہوں نے سیاستدانوں کے کردار پر افسوس کا اظہار کیا جو آمریت سے مقابلہ اور جمہوریت کے لیے ہمارے وکلاء اور سول سوسائٹی کی مدد حاصل کرنے کی کوشش کررہے تھے تاہم اقتدار میں آنے کے بعدجمہوریت کے تصورکو انہوں نے بہت نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہاکہ ریٹائیرڈ چیف جسٹس کی چیف الیکشن کمشنر کے جیسے ایک خاص عہدے پر تقرری سے غلط پیغام جائے گا۔انہوں نے حکمرانوں کو مشورہ دیا کہ وہ عدلیہ کو متنازعہ بنانے کے بجائے اس کو مضبوط بنائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.