پیپلز پارٹی پارلیمنٹ اور جمہوری طریقوں سے ملک میں تبدیلی لانے میں مکمل یقین رکھتی ہے ‘ میاں منظور وٹو
بدھ 9 جولائی 2014 16:41
لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹ اور جمہوری طریقوں سے ملک میں تبدیلی لانے میں مکمل یقین رکھتی ہے ،ملک حالت جنگ میں ہے ، سونامی اور ملٹری آپریشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے،عمران خان لانگ مارچ کی کال واپس لے لیں گے ،پنجاب میں پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کا کام تقریباً مکمل ہے اور چےئرمین بلاول بھٹو کو ایک فعال اور منظم جماعت پیش کروں گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک میں پاکستان کمیونٹی کی طرف سے اُنکے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ میاں منظور وٹو نے اپنی پیشینگوئی کا اعادہ کیا کہ عمران خان لانگ مارچ کی کال واپس لے لیں گے کیونکہ ملک اسوقت حالت جنگ میں ہے اور بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے۔(جاری ہے)
سونامی اور ملٹری آپریشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شمالی وزیرستان میں جاری ملٹری آپریشن کی مکمل حمایت کرتی ہے اور دہشتگردوں کا صفایا چاہتی ہے جنہوں نے پاکستان کی سلامتی، طرز زندگی اور اسکے آئین کے لیے سنگین خطرات پیدا کر دئیے ہیں۔میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی 1997ء کے مقابلے میں اسوقت بہتر پوزیشن میں ہے کیونکہ صوبہ سندھ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں اس پارٹی کی حکومتیں ہیں۔ اسکے علاوہ موجودہ قومی اسمبلی میں 37سیٹیں ہیں اور سینیٹ میں پارٹی کی اکثریت ہے جبکہ 1997ء میں پارٹی کے پاس صرف قومی اسمبلی کے 18سیٹیں تھیں لیکن اسکے باوجود 2002ء میں پیپلز پارٹی الیکشن جیت کر دوبارہ برسر اقتدار میں آئی ۔مئی2013ء کے انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے یہ انتخابات اپنے لیڈروں کے بغیر لڑا کیونکہ دہشتگردوں نے انتخابی مہم کرنے کی سنگین دھمکیاں دیں اور جبکہ پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لیے میدان کھلا تھا ۔ میاں منظور احمد وٹو نے حاضرین کو بتایا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کا کام تقریباً مکمل ہے اور وہ چےئرمین بلاول بھٹو کو ایک فعال اور منظم جماعت پیش کریں گے جب وہ صوبہ پنجاب کا دورہ کریں گے۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے جسکے اگلے انتخابات میں کامیابی کے روشن امکانات ہیں۔ میاں منظور احمد وٹو نے سمندر پار پاکستانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُنکی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اُنکے بھیجے ہوئے اربوں ڈالر سے ملک کی معیشت کا پہیہ چل رہا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.