وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ اور نواب وسان کے خلاف انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی گئی

ہفتہ 12 جولائی 2014 17:16

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 12جولائی 2014ء) سابق وزیراعلیٰ غوث علی شاہ کی موجودہ وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ اور ممبر قومی اسمبلی نواب وسان کے خلاف انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی ہو گئی ہفتے کو غوث علی شاہ کے بیان پر جرح جاری رہی۔ کراچی الیکشن ٹریبونل میں پی ایس 29 خیرپور اور ممبرقومی اسمبلی نواب وسان کی جانب سے مبینہ دھاندلی کی درخواست پر سماعت ہوئی، وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے غوث علی شاہ پر جرح کی۔

(جاری ہے)

قائم علی شاہ اور نواب وسان کے حلقوں میں دھاندلی سے متعلق تین گواہ پیش کئے گئے جبکہ دو گواہ نواب وسان کے حلقے میں دھاندلی سے متعلق پیش ہوئے ماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غوث علی شاہ کا کہنا تھا کہ ان کے گواہ کو ڈرایا گیا اور پیسے بھی دئیے گئے وہ آئین و قانون پر یقین رکھتے اپنی شکایت صیح طریقے سے ٹریبونل میں پیش کردی اب جو بھی فیصلہ آئے گا قبول ہو گا۔قائم علی شاہ کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہناتھا کہ غوث علی شاہ کی سے ایسی کوئی شکایت نہیں کی گئی جس میں یہ کہا گیا ہو کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے انتخابات والے دن ان کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی اور نہ ہی انھوں نے انتخاب کے دن ریٹرینگ افسر یا الیکشن کمیشن کو کوئی شکایت کی.۔

متعلقہ عنوان :