ملک میں افراتفری کا اصل ذمہ دار مشرف ہے مشرف کو کسی صورت محفوظ راستہ نہ دیا جائے،اہلسنت والجماعت
پیر 14 جولائی 2014 15:48
ٹنڈو الہیار(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 14جولائی 2014ء) اہلسنت والجماعت پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مسعود الرحمٰن عثمانی نے ٹنڈوالہیار میں ختم القرآن الکریم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کا بے گھر ہوجا نا افسوسناک ہے حکومت کمزور اور بے بس شہریوں کی بے بسی پر رحم کرے ملک میں افراتفری کا اصل ذمہ دار مشرف ہے مشرف کو کسی صورت محفوظ راستہ نہ دیا جائے مشرف کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے مشرف کو سزا دئیے بغیر مظلوموں کے زخموں پر مرہم نہیں رکھا جاسکتا اسرائیلی فوج کے مظالم کی وجہ سے انسانیت شرما گئی ہے امت مسلمہ غفلت کی چادر اوڑھے سو رہی ہے جس کی وجہ سے اسرائیلیوں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے اسرائیلی فوج کے خلاف احتجاج جاری رہے گاقرآن کریم کا تراویح میں سننا بہت بڑی سعادت ہے رمضان المبارک میں دیگر مہینوں کے مقابل نیکیاں کرنے کے اضافی موا قع ہیں سحری ، افطاری ، تراویح ، اعتکاف ، شب قدر اور روزہ جیسی اضافی نعمتیں رمضان المبارک کے مقدس مہینے سے جڑی ہوئی ہیں ایک ایک فرض کا 70 فرض کے برابر ثواب اور نوافل کا ثواب بڑھ کرفرائض کے برابر ملتا ہے اس مہینے میں بھی محروم رہ جانے والے کے لئے حضورا کرم ﷺ نے حضرت جبرائیل کی بد عا پر آمین کہا ہے نیکیوں کا سیزن چل رہا ہے آدھا رمضان باقی ہے عوام زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹ لیں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی حکمرانوں کا رویہ ظالمانہ ہے مہنگائی اور لوڈشیڈنگ نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اسلامی نظام کے عملی نفاذ کے بغیر عوامی مسائل کا عملی حل ممکن نہیں عوام اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے اٹھ کھڑے ہوں کراچی میں اہلسنت کارکنان کو بلاجوازلاپتہ کیا جارہا ہے جس سے اشتعال انگیزی پھیل رہی ہے اعلیٰ حکام کراچی میں اہلسنت کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لیں عوام سیاسی جماعتوں کی شعبدہ بازیوں سے تنگ آگئے ہیں اصولوں پر مبنی اقدار کی سیاست کے فروغ کی ضرورت ہے قرآن کریم لاجواب کتاب ہے قرآن کریم میں امت کے مسائل کا حل موجود ہے اس موقع پرمتحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ ،مفتی عارف نقشبندی ،حاجی کریم بخش بلوچ،کلیم اللہ قائم خانی ، ڈاکٹر محمد اقبال،مولانا اصغر تھیبو ،مولانا کاشف حنفی ،مولانا عمیر انور ،مولانا عمران فتح ،مولانا عبدالرحمٰن چاند و دیگربھی موجود تھے۔
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
-
شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.