ایف آئی اے نے ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں وزیر اعظم ہائوس کے سابق ڈپٹی سیکریٹری کو کراچی سے گرفتار کرلیا

بدھ 16 جولائی 2014 21:35

ایف آئی اے نے ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں وزیر اعظم ہائوس کے سابق ڈپٹی سیکریٹری ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16جولائی 2014ء) ایف آئی اے نے ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں وزیر اعظم ہاس کے سابق ڈپٹی سیکریٹری کو کراچی سے گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق ملزم محمد زبیر وزیراعظم ہاوٴس کے سابق ڈپٹی سیکریٹری محمدزبیرگرفتار کرلیا ہے۔ محمد زبیر ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اسکینڈل میں شریک ملزم ہے۔ محمد زبیر نے لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت منظورکرارکھی تھی۔

(جاری ہے)

جس کی مدت کل ختم ہوگئی۔ لیکن اس کے باوجود محمد زبیر وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ایف آئی اے نے محمد زبیر کو کراچی سے گرفتار کرلیا۔ اسی کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر تجارت مخدوم امین فہیم کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے۔ جس کے بعد وہ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت نے دونوں کو ضمانت پر رہا بھی کردیا۔

متعلقہ عنوان :