ہالینڈ کی عدالت نے اپنی ہی ریاست کو بوسنیائی مسلمانوں کے قتل کا ذمہ دار قرار دیدیا
بدھ 16 جولائی 2014 00:12
دی ہیگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جولائی۔2014ء) ہالینڈ کی عدالت نے اپنی ہی ریاست کو 1995 میں بوسنیا ہرزیگووینا کے قصبے سریبرینکا میں 300 سے زائد بوسنیائی مسلمان مردوں اور لڑکوں قتل کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈچ عدالت میں یہ مقدمہ مقتولین کے لواحقین نے دائر کیا تھا جس پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈچ حکومت اور فوج نے 1995 میں اس قتل عام کے وقت بوسنیائی شہریوں کے تحفظ کے لئے کچھ نہیں کیا، اگر سربوں کے حملے کے وقت ڈچ فوج نے انہیں عمارت میں ہی رہنے دیا ہوتا وہ قتل نہ ہوتے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ان افراد کی بے دخلی میں تعاون کرکے وہاں تعینات ڈچ فوج نے غیر قانونی کام کیا، انہیں یہ معلوم ہونا چاہئے تھا کہ اگر انہیں سربوں کے حوالے کیا گیا تو انہیں قتل کردیا جائے گا۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ 1992 سے 1995 تک سربوں کی بوسنیائی مسلمانوں کی نسل کشی کے دوران سریبرینکا میں 300 سے زائد بوسنیائی مسلمان مردوں اور لڑکوں کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا، یہ 300 مرد اور لڑکے ان 5 ہزار بوسنیائی شہریوں میں شامل تھے جنہوں نے سریبرینکا میں قائم پوتوکاری کیمپ میں پناہ لی تھی جہاں ڈچ ریاست کے امن کار فوجی تعینات تھے تاہم ڈچ فوجیوں نے معاملے کی سنگینی کو نظر انداز کرتے ہوئے ان پناہ گزینوں میں شامل 300 مردوں اور لڑکوں کو سربوں کے حوالے کردیا جو بے دردی سے قتل کردیئے گئے جبکہ 3 سال تک جاری رہنے والی نسل کشی کے دوران ہزاروں ہی مسلمان لقمہ اجل بنے۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.