رائیونڈ آپریشن کو 10 گھنٹے گزر گئے، سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلہ جاری
جمعرات 17 جولائی 2014 11:23
رائیونڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17جولائی 2014ء) لاہور کے علاقے راوئیونڈ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس میں ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ رائیونڈ میں رات گئے دہشتگردوں کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن کے دوران کمپاؤنڈ میں موجود دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا ایک جوان شہید جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
ایس پی زاہد مروت کے مطابق دہشتگردوں کے پاس جدید اسلحہ موجود ہے جس سے فائرنگ کی جارہی ہے جبکہ کمپاؤنڈ سے 3 راکٹ بھی فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں قریبی مکانات کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ رات 2 بجے شروع ہونے والا آپریشن آخری مراحل میں ہے جبکہ دہشتگرد پنڈرائیاں کے ایک کمپاؤنڈ تک محدود ہیں جنہیں چاروں اطراف سے گھیرے میں لے رکھا ہے جبکہ آپریشن میں ایلیٹ فورس کے جوانوں سمیت پولیس اور حساس اداروں کے اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں۔(جاری ہے)
سیکیورٹی فورسز نے پنڈاریاں جانے والے تمام راستے سیل کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور چھتوں پر چڑھنے سے بھی گریز کریں، جبکہ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی مدد کے لئے رینجرز کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کا محاصرہ کرلیا جبکہ رینجرز کی جانب سے دہشتگردوں کو ہتھیار پھینکنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ راوئیونڈ میں وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سمیت کئی دیگر اہم شخصیات کی رہائشگاہیں ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.