حکومت شرح تعلیم کو بڑھانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے ،محمدعاطف

جمعرات 17 جولائی 2014 16:53

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17جولائی 2014ء) خیبرپختونخواکے صوبائی وزیر برائے تعلیم و انرجی اینڈپاورمحمد عاطف خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شرح تعلیم کو بڑھانے کے لئے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے اس سلسلے میں سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے درمیان خلیج کو دور کرنے کیلئے حکومتی سطح پر کوششیں تیز کردی گئی ہیں تاکہ صوبے میں یکساں تعلیمی نظام کو مو ثر انداز سے رائج کیا جاسکے ۔

صوبے میں تعلیم کی شرح کو بڑھانے کے لئے سمرکیمپس کا انعقاد کیا جارہاہے جس میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ سول سوسائیٹز کو بھی شریک کیاجارہا ہے تاکہ طلبہ میں سیکھنے کی مثبت سوچ کو پروان چڑھایا جاسکے ۔ وہ ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام پشاورمیں منعقدہ سمر کیمپ میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

سمر کیمپ میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے سربراہاں سمیت مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

صوبائی وزیر تعلیم نے تعلیم کے شعبے میں ثمر کیمپس کی اہمیت و افادیت کے بارے میں روشنی ڈالی اور اسے شرح تعلیم کو بڑھانے کے لئے ناگزیر قرار دیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کو ضروری سہولیات کی فراہمی کے لئے بھرپو ر اقدامات اٹھارہی ہے اور جلد ہی ان بے گھر افراد کی آبادکاری کے لئے بھی انہیں سہولیات فراہم کی جائینگی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کامنشور عوام کو استحصالی ماحول سے نکال کر خوشحالی کے دور میں واپس لاناہے ۔

متعلقہ عنوان :