Live Updates

طاہر القادری نے عمران خان کے مڈٹرم انتخا بات کا مطالبہ مستر د کر دیا

جمعرات 17 جولائی 2014 23:35

طاہر القادری نے عمران خان کے مڈٹرم انتخا بات کا مطالبہ مستر د کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جولائی۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طا ہرالقادری نے عمران خان کے مڈٹرم انتخا بات کے مطالبے کو مستر د کر دیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر طا ہر القادری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے مڈ ٹرم انتخابات کے مطالبے کی حمائیت نہں کرتا کیونکہ مڈ ٹرم انتخابات حکومت کو سیاسی شہید بنانے کے مترادف ہوں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان جس نظام کا حصہ ہیں میں ان کے خلاف ہوں پاکستان میں موجودہ مسائل کا واحد حل صرف انقلاب ہے ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا کہ عمران خان کا لانگ مارچ ناکام ہو۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :