رائے ونڈ آپریشن کا مقدمہ دہشتگردوں کیخلاف درج ،فرار ہونیوالے دو افراد کی تلاش جاری
جمعہ 18 جولائی 2014 11:44
رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2014ء) رائے ونڈ میں وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے قریب دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا مقدمہ درج کر لیا گیا ، مارے جانے والے دہشت گردوں کے دو ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ رائیونڈ روڈ پر وزیراعظم نواز شریف کے گھر قریب پنڈ آرائیاں کی فردوس کالونی میں گذشتہ روز خفیہ اداروں کی اطلاع پر سیکور ٹی اداروں نے ایک گھر پر چھاپہ مارا جس پر دہشت گردوں نے مورچہ بند ہو کر اہلکاروں پر فائرنگ کر دی اور چار دستی بم بھی پھینکے ۔
حملے میں حساس ادارے کا اہلکار صابر موقع پر ہی جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں کی شدید مزاحمت کے بعد فوج ، رینجرز اور ایلیٹ فورس کے دستے علاقے میں پہنچے ۔ قریبی گھر خالی کرا لئے ، فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ۔(جاری ہے)
سکیورٹی اہلکاروں نے فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے مکان میں دھماکا خیز مواد اور آنسو گیس کے شیل پھینکے ۔
فورسز کی فائرنگ سے ایک دہشتگرد احسن محبوب موقع پر ہلاک ہوگیا۔ دوسرے دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا لیکن وہ بھی کچھ دیر بعد دم توڑ گیا۔مکان سے دستی بم ، کلاشنکوفیں ،ایل ایم جیز اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔حساس اداروں کے مطابق دہشت گرد یوم علی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔پولیس نے مکان مالک کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی جبکہ رائیونڈ پولیس نے ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا جس میں ہلاک ہونیوالے دو دہشت گردوں اور فرار ہونیوالے 2 ساتھیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔رائیونڈ روڈ پر وزیراعظم نواز شریف کے گھر قریب پنڈ آرائیاں کی فردوس کالونی میں گذشتہ روز خفیہ اداروں کی اطلاع پر سیکور ٹی اداروں نے ایک گھر پر چھاپہ مارا جس پر دہشت گردوں نے مورچہ بند ہو کر اہلکاروں پر فائرنگ کر دی اور چار دستی بم بھی پھینکے ۔ حملے میں حساس ادارے کا اہلکار صابر موقع پر ہی جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں کی شدید مزاحمت کے بعد فوج ، رینجرز اور ایلیٹ فورس کے دستے علاقے میں پہنچے ۔ قریبی گھر خالی کرا لئے ، فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ۔ سکیورٹی اہلکاروں نے فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے مکان میں دھماکا خیز مواد اور آنسو گیس کے شیل پھینکے ۔ فورسز کی فائرنگ سے ایک دہشتگرد احسن محبوب موقع پر ہلاک ہوگیا۔ دوسرے دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا لیکن وہ بھی کچھ دیر بعد دم توڑ گیا۔مکان سے دستی بم ، کلاشنکوفیں ،ایل ایم جیز اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔حساس اداروں کے مطابق دہشت گرد یوم علی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔پولیس نے مکان مالک کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی جبکہ رائیونڈ پولیس نے ایس ایچ او کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا جس میں ہلاک ہونیوالے دو دہشت گردوں اور فرار ہونیوالے 2 ساتھیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/229332#sthash.6CU90Azz.dpuf
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.