یوم علیؓ پر کراچی میں موبائل فون سروس بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری
جمعہ 18 جولائی 2014 16:58
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2014ء) سندھ حکومت کی جانب سے یوم حضرت علیؓ کے موقع پر شہر قائد میں موبائل فون سروس معطل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
(جاری ہے)
کراچی میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے 21 رمضان المبارک کو یوم حضرت علیؓ کے جلوس کے موقع پر شہر بھر میں صبح 4 سے رات 11 بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی، جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جب کہ کراچی سمیت اندورن سندھ میں آج سے 3 روز سے تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد کی جاچکی ہے۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ کی جانب سے یوم حضرت علیؓ کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق کراچی کےمختلف علاقوں سے برآمد ہوکر ایم اے جناح روڈ پر پہنچنے والے جلوسوں کے شرکا کی حفاظت کے لئے 14 ہزار اہلکار تعینات کئے جائیں گے جب کہ جلوس میں شرکت کرنے والوں کو واک تھرو گیٹ کے ذریعے داخلے کی اجازت ہوگی اور داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینر بھی لگائے جائیں گے۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.