فیصل آباد ‘آپریشن ضرب عضب میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی محمد راشد عدنان کو سپرد خاک کر دیا گیا
منگل 22 جولائی 2014 14:41
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جولائی۔2014ء) آپریشن ضرب عضب میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی محمد راشد عدنان کو فیصل آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ میت آبائی گاوٴں لائی گئی تو فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ۔
(جاری ہے)
آپریشن ضرب عضب میں جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی محمد راشد عدنان کی نماز جنازہ فیصل آباد کے نواحی علاقے ساہیانوالہ چک جھرہ میں ادا کی گئی جس کے بعدانہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا اس سے پہلے شہید جوان کی میت آبائی علاقے ساہیانوالہ لائی گئی تو فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔
شہید راشد عدنان کے والد محمد رفیق کے مطابق بیٹے کی قربانی پر ناز ہے۔ان کے بھائی آصف نے کہاکہ کہ ہمیں اپنے بھائی کی شہادت پر فخر ہے ۔محمد راشد نے تین سال قبل پاک فوج کی رجمنٹ 18پنجاب میں بطور سپاہی شمولیت اختیارکی ۔ شہید کے دوست وقاص کا کہنا ہے کہ شہادت راشد کی ہمیشہ سے خواہش رہی۔وقاص کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی ہمارے بیچ میں بیٹھتا تھا صرف شہادت کی بات کرتا تھا ۔نماز جنازہ میں شریک شہریوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں کی بہادری بے مثال ہے اور انہیں یقین ہے کہ فتح پاک فوج اور عوام کی ہی ہو گی ۔مزید اہم خبریں
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر او ربرطا نوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرپیٹرک سینڈرز نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں چھٹی پاکستان برطانیہ استحکام کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا،آئی ..
-
آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کردی
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
فیصل آباد،گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.