غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے شرمناک جنگی جرائم قابلِ مذمت ہیں، سعودی عرب،عالمی برادری اسرائیل کو فلسطینی راکٹ حملوں سے دفاع کے دعووں پر بے وقوف نہیں بننا چاہیے ،اقوام متحدہ میں سعودی سفیرعبداللہ المعلمی
بدھ 23 جولائی 2014 22:29
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جولائی۔2014ء) سعودی عرب نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے شرمناک جنگی جرائم کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ عالمی برادری کو اسرائیل کے فلسطینی راکٹ حملوں سے دفاع کے لیے دعووں پر بے وقوف نہیں بننا چاہیے جبکہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے قراردیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی فوجی کارروائی جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہے۔
اقوام متحدہ میں متعین سعودی سفیر عبداللہ المعلمی نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے جب اسرائیل یہ کہتا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی جانب سے فائر کیے جانے راکٹوں کے جواب میں اپنا دفاع کررہا ہے تو اس پر بے وقوف نہیں بننا چاہیے۔انھوں نے کہاحقیقت یہ ہے کہ اسرائیل کے پاس ایک دفاعی نظام ہے اور وہ اپنی جانب آنے والے بیشتر راکٹوں کو پھٹنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.