حکومت صحافی فیض اللہ کی رہائی کیلئے افغانستان سے باضابطہ درخواست کرسکتی ہے ، پرویز رشید
جمعرات 24 جولائی 2014 16:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی۔2014ء) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو حکومت پاکستان نجی ٹی وی کے افغانستان میں قید صحافی کی رہائی کیلئے افغانستان سے باضابطہ درخواست کرسکتی ہے ۔ جمعرات کو اسلام آباد میں صحافی فیض اللہ خان کی اہلیہ کیساتھ پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے صدر حامد کرزئی سے پاکستانی صحافی کی رہائی کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی کی اپیل کی ۔
انہوں نے کہا کہ فیض اللہ خان کیخلاف پہلے لگائے گئے سنگین الزامات واپس لئے گئے ہیں اور ان کیخلاف لگائے گئے موجودہ الزامات کو نظر انداز کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ افغان صدر پاکستانی صحافی کو دی گئی سزا کالعدم قرار دے سکتے ہیں ۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ اے آر وائی سے تعلق رکھنے والے صحافی کو افغانستان میں بغیر سفری دستاویزات کے داخل ہونے پر ایک افغان عدالت نے چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔
فیض اللہ خان کے وکیل نے سزا کیخلاف افغانستان کی ایک ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی ہے ، کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان اختر منیب کے مطابق جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے نے سزا کیخلاف اپیل کیلئے وکیل کی خدمات لی ہیں اور انہیں جمعرات کو 1500 ڈالر کی پیشگی فیس بھی ادا کی گئی ہے۔ قونصل جنرل نے جلال آباد میں مقامی صحافیوں سے بھی رابطہ کیا ہے اور کیس کے سلسلے میں ان کی مدد مانگی ہے ، وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستانیوں کی خواہش ہے کہ صحافی فیض اللہ خان کو عید سے پہلے رہا کیا جائے تاکہ وہ عید اپنے اہل خانہ کیساتھ منا سکیں، انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ اور وزارت اطلاعات صحافی کے کیس کے سلسلے میں ہر قسم کی مدد فراہم کررہے ہیں۔ فیض اللہ خان کی اہلیہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر حامد کرزئی اور افغانستان کے چیف جسٹس سے اپنے شوہر کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی کی اپیل کی ، انہوں نے اپنے شوہر کا کیس اٹھانے پر صحافی تنظیموں اور صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا ۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ صحافی برادری کی جانب سے افغان حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ فیض اللہ خان کے معاملے کو انسانی بنیادوں پر دیکھیں اور انہیں اپنے اہل خانہ کیساتھ عید منانے کا موقع دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.