پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی سٹی ایریا PS-120کا اسرائیلی مظالم پر سخت احتجاج

جمعہ 25 جولائی 2014 17:42

کراچی (‘اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی سٹی ایریا PS-120کے صدر چوہدری اصغر آرائیں ،جنرل سیکریٹری اختر حسین بلوچ اور سیکریٹری اطلاعات غازی اوبڑو نے مشترکہ مذمتی بیان بیان میں بے گناہ فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی دہشت گرد اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و جبر کو فوری رکوایا جائے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے فلسطینی بھائیوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کی بھر پور انداز میں مذمت کرے اور اس عالمی دہشت گردی کو عالمی فورم پر اُٹھا یا جائے ،پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و جبر اور بے گناہ معصوم بچوں کو شہید کرنے والے دہشت اسرائیل کو نیست و نعبود کرے ۔