کراچی میں بجلی بحران پر کل ’’کے الیکٹرک‘‘ کے سامنے دھرنا دیں گے، شرجیل میمن
ہفتہ 26 جولائی 2014 22:58
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی۔2014ء) سندھ میں طویل لوڈشیڈنگ اور کراچی میں بدترین بجلی بحران کے خلاف پیپلزپارٹی نے کل کے الیکٹرک کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے دیہاتوں میں 18 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ کراچی میں بھی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور بدترین بریک ڈاؤن کے خلاف پیپلزپارٹی کے کارکنان سمیت ارکان سندھ اسمبلی بھی کے الیکٹرک کے مرکزی دفتر کے باہر احتجاج اور دھرنا دیں گے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں بجلی کا بدترین بحران پیدا کیا جارہا ہے اور رمضان المبارک کے دوران شہر میں بریک ڈاؤن سے عوام کو انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جس پر پیپلزپارٹی کراچی کے عوام کے دکھ میں شریک ہے اور انہیں کے الیکٹرک کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ انہوں نےکہا کہ سندھ میں طویل لوڈشیڈنگ پر بھی کل تمام ڈویژنز میں واپڈا اور حیسکو کے خلاف بھی دھرنے دیئے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.