پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے بھتہ خور اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 28 جولائی 2014 18:23

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے بھتہ خور اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق سرسید پولیس نے ایک کارروائی کے دوران بھتہ خور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا۔ ملزم فیکٹری کے منیجر سے بھتہ وصول کرنے آیا تھا۔ دوسری جانب جمشید کواٹرز پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران اسٹریٹر کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم ناصر اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا۔ ادھر سولجر بازار میں پولیس نے کارروائی کرکے ملزم خان عالم گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

متعلقہ عنوان :