بھتہ مافیا سے تنگ انٹرنیشنل سائیکلسٹ نور العزیز فیملی سمیت پاکستان چھوڑ گئے۔۔۔ چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف نور العزیز کی دادرسی کریں، کلیم عوان
پیر 28 جولائی 2014 21:13
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2014ء) دہشت گردی و منشیات کے خلاف عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے پاکستان ایڈوینچر سائیکلنگ فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان کی دعوت پر گزشتہ سال پاکستان آنے والے انٹرنیشنل ایڈوینچرر سائیکلسٹ نور العزیز بھتہ خوروں کے تشدد اور مسلسل دھمکیوں کے باعث کل اچانک پاکستان چھوڑ گئے اور فیملی سمیت فرانس پہنچ گئے۔
نور العزیز 10اگست سے شروع ہونے والی کراچی سائیکل ریس کے چیف آفیشل بھی تھے ۔ کلیم اعوان نے بتایا کہ گزشتہ سال میری درخواست پر نور العزیز یورپ کی پر آسائش زندگی چھوڑ کر صرف پاکستان کی محبت کی خاطر اور امن کے فروغ کے لئے پاکستان آیا اور میرے ساتھ مل کر لاتعداد امن سائیکل ٹوراور امن سائیکل ریسوں کا انعقاد بھی کیا لیکن افسوس پاکستان کے قانون کے حکمرانوں نے نور العزیز کے خلوص اور وطن سے محبت کا کوئی خیال نہیں کیا ۔(جاری ہے)
SHOسچل اور SHO مبینہ ٹاؤن گلشن اقبال نے شکا یت کرنے پر نور العزیز کو ڈرایا دھمکایا اور کہا کہ یہاں پر پولیس کی جان پر بنی ہوئی ہے تو تمہاری حفاظت کون کرے گا۔ واضح رہے کہ بھتہ مافیا مسلسل نور العزیز کے پیچھے پڑی رہی اور کئی مرتبہ تشدد کر کے ایک دفعہ ساڑھے تین لاکھ روپے اور گزشتہ دنوں اسّی ہزار روپے چھین لئے اور بیگم کے زیورات بھی اُتروالئے ۔ کلیم اعوان نے چیف جسٹس آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے درد مندانہ التجا کی ہے کہ نور العزیز کی فوری طور پر داد رسی کی جائے ۔ اگر ایسا نہ ہوا تو نور العزیز جیسے محب وطن سائیکلسٹ سے ہمیں محروم ہونا پڑے گا ۔
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.