اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بمباری کے خلاف پشاور کے تاجروں نے امریکی منصوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ،نمک منڈی سمیت دیگر بازاروں میں امریکی منصوعات کی فروخت باقاعدہ طور پر بند کر دی گئی

جمعرات 31 جولائی 2014 21:19

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بمباری کے خلاف پشاور کے تاجروں نے امریکی ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جولائی۔2014ء) اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بمباری کے خلاف صوبائی دارلحکومت پشاور کے تاجروں نے امریکی منصوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نمک منڈی سمیت دیگر بازاروں میں امریکی منصوعات کی فروخت باقاعدہ طور پر بند کر دی گئی ہیں ۔ متحدہ شاپ اینڈ تکہ کڑھائی ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری ظفر اللہ شنواری کے مطابق بیشترتاجروں نے امریکی منصوعات کی فروخت بھی بند کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

کارخانومارکیٹ میں امریکی منصوعات بند کرنے کے حوالے سے تاجروں نے ایک دوسرے سے روابط تیز کردیئے ہیں فلطسینیوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف پشاورسمیت صوبے بھر اور قبائلی علاقہ جات کے تاجروں سے رابطے تیز کر دیئے ہیں تاکہ امریکی منصوعات کی فروخت کی مکمل طور پربائیکاٹ کرے ۔ ابتدائی مرحلے میں نمک منڈی ، ہشتنگری ، فقیر آباد،کے بعض تاجروں نے امریکی مصنوعات کی فروخت بند کر دی ہیں اورموقف اختیارکیاہے کہ فلسطین پر ہونے والے ظلم میں اسرائیل کے ساتھ امریکا برابر کا ملوث ہے ۔ امریکی منصوعات کے بائیکاٹ کے حوالے سے تاجروں نے بعض مقامات پربڑے بڑے بینرز بھی لگانے کا فیصلہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :