حکومت ہمیں نظربند کرکے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماریگی، عمران خان
ہفتہ 2 اگست 2014 12:22
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2اگست 2014ء) تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ 14اگست کو فیصلہ کن جنگ کا آغاز ہو گا اور اگر حکومت نے پارٹی قیادت کو نظر بند کرنے کی کوشش کی تو یہ اپنے پاوں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہوگا۔ اپنے ایک انٹر ویو میں تحر یک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے روکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، (ن) لیگ کو صرف اپوزیشن میں جمہو ریت نظر آتی ہے، حکومت ہمیں نظر بند کر کے اپنے پاؤںپر کلہاڑی مارے گی، نوازشر یف خود آصف زرداری کی حکو مت کیخلاف لانگ مارچ کرچکے ہیں اب ہمارے آزادی مارچ کو کیوں غیر جمہو ری کہتے ہیں، حکو مت سے مذاکرات کا وقت ختم ہو چکا ہے ہم نے پہلے تمام آپشنز استعمال کر لیے ہیں اور اب آخری آپشن کے طور پر ہم نے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
عمران خان
نے مزید کہا کہ ہم ایک سال سے زائد عر صہ تک (ن) لیگ کی حکو مت سے عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں مگر وہ ہماری بات کو سننے کو تیار ہی نہیں اور اب جب انکو یقین ہوچکا ہے ہم حکو مت کیخلاف سڑکوں پر آ رہے تو اب حکو مت ہم سے مذاکرات کی باتیں کر رہی ہے لیکن اب مذاکرات کا وقت گزر چکا ہے اور ہر صورت 14اگست کو آزادی مارچ ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.